• ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواکی طرف شان رسالتؐ کانفرنس کا انعقاد، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ سید تقی شاہ کی خصوصی شرکت

جعفریہ پریس – ڈیرہ اسماعیل خان( ) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواکی طرف سے میلاد مصطفےٰ ؐ و میلاد امام صادق ؑ اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے شان رسالتؐ کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ سید تقی شاہ نے خصوصی شرکت کی ۔صوبائی صدرشیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ محمد رمضان توقیر کے علاوہ استاد العلماء علامہ قبلہ غلام حسن جاڑا صاحب ، علامہ سید محمد تقی شاہ صاحب ، علامہ حافظ نذیر ، علامہ عابد شاہ، علامہ اظہر ندیم نے شان رسول اکرم وشان اہلبیت ؑ پر خطاب کیا۔ علامہ سید تقی شاہ نے شان حضور اکرم ؐ اور شان اہلبیت ؑ پر خصوصی خطاب کیا۔کانفرنس میں تقریباً 4 ہزار سے 5 ہزار کی تعدا تک لوگوں نے شرکت کی اور لوگوں میں خوشی کی لہر تھی۔ مومنین کے علاوہ ڈی آئی خان کے تما م علماء کرام ، تمام امام جمعہ و جماعت، مدرسین ، طلباء و واعظین نے بھر پور شرکت کی۔
علامہ رمضان توقیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری جماعت ملک میں امن وامان کیلئے قربانی دیتی آ رہی ہے۔امن کی خاطر ہر قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔لیکن انتظامیہ بھی تعاون کریں۔اس کانفرنس کیلئے اشتہار پینا فلکس آویزاں کیے گئے۔سپیشل برانچ کوبھی آگاہ کیا گیا لیکن عین پروگرام کے دن رکاوٹیں ڈالی گئی۔ قائد محبوب اسی وجہ سے شرکت نا کر سکے۔ کیونکہ قائد محبوب نے کہا کہ بانی پاکستان ہیں اور ملک میں امن چاہتے ہیں۔ہمارے پروگرام بعد میں ہوتے رہیں گے۔ لیکن ملک میں امن ضروری ہے۔
صوبائی صدر علامہ رمضان توقیر نے خطاب میں فرانسیسی میگزین میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں کی ۔جس سے تمام عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔اور اقوام متحد سے مطالبہ کیا کہ اس مذموم اقدام کے خلاف موثر کاروائی کرے۔اور تما م اسلامی ممالک کو فرانس کے ساتھ تاجرتی وسفارتی تعلقات ختم کردیں ۔
پروگرام کے آخر میں تما م شرکاء کیلئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔