• علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت
  • علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ

تازه خبریں

صدر ابراہیم رئیسی کا کل سے تین روزہ دورۂ پاکستان

صدر ابراہیم رئیسی کا کل سے تین روزہ دورۂ پاکستان

پاکستان کے سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کے صدر اور ان کا وفد نور خان ایئربیس سے نجی ہوٹل پہنچے گا، اور پھر باضابطہ استقبال کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی- وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکا استقبال کریں گے، اور مہمان ایرانی صدر کو گارڈآف آنر پیش کیاجائےگا۔

ان ذرائع کے مطابق ڈاکٹرابراہیم رئیسی اور صدر آصف زرداری کی بھی ملاقات ہوگی-  پاکستان اور ایران مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر بھی دستخط بھی کریں گے- صدر ایران دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفد میں خارجہ و داخلہ امور سمیت اہم ترین وزراشامل ہوں گے،  پاکستان اور ایران کی قیادت کے وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے- پاکستان ایران گیس پائپ لائن اور باہمی تجارت کے فروغ سمیت علاقائی وعالمی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا- مسئلہ فلسطین وغزہ سے متعلق مسائل بھی زیربحث آئیں گے۔