• ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات

تازه خبریں

سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کی جامع مسجد امام علی میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تیس سے زائد نمازی شہید اورمتعدد زخمی

جعفریہ پریس-  سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کی جامع مسجد امام علی میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تیس سے زائد نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب جمعہ کی نماز ادا کی جا رہی تھی نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا، اور نمازیوں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے وقت مسجد میں تقریباً دو سو سے زائد نمازی موجود تھے۔  دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں و میتیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقے کوسیل کردیا ہے۔واضح رہے کہ قطیف شہر میں اہل تشیع کی آبادی زیادہ ہے، اور متاثرہ مسجد بھی اہل تشیع کی جامع مسجد ہے۔