• علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی

تازه خبریں

دہشتگرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے ، علامہ عارف حسین واحدی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ دہشت گرد انسانیت اورامن کے دشمن ہیں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے ، دہشتگردوں کا کوئی دین ومذہب نہیں ، ان شدت پسندوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں جب تک عوام کو حقائق سے آگاہ اور دہشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچا یا نہیں جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہپہلے کوئٹہ اور پھر پشاو رمیں تسلسل کے ساتھ دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں دہشتگردی کے ان واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ دہشت گرد ملک میں امن کے دشمن ہیں اور یہ جہاں چاہیں واردات کرکے اپنے ہو نے کا احساس دلاتے ہیں جس سے ملک میں جاری نیشنل ایکشن پلان کی کارکردگی پر سوالات جنم لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں عام شہریوں سے لے کر ججز، فوجی افسران، علماء، بے یارو مددگار مسافر، صحافیوں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں، عبادت گاہوں سے لیکر اقلیتی برادری تک اور سکولوں سے لیکر سرکاری اہلکاران سمیت تمام طبقات دہشت گردی کا شکار ہیں۔ پورا ملک بد امنی کی تصویر بنا ہوا ہے اس لئے اب وقت ہے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے کیونکہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے مذکورہ واقعات میں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی