• علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر تعزیت
  • علامہ عارف حسین واحدی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی
  • علامہ سید اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر منتخب
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا صدارتی انتخاب کل ہوگا
  • اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں
  • کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے علامہ شبیر میثمی
  • “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ

تازه خبریں

اسلامی تحریک کا گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلہ کا اعادہ،قائد ملت جعفریہ پاکستان

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے عہدیداران کا اجلاس گذشتہ روز قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،مرکزی نائب صدر علامہ شیخ مرز اعلی ،ممبر مرکزی سیاسی سیل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ،صوبائی صدر اسلامی تحریک جی بی علامہ سیدآغا محمدعباس رضوی ،سینئر نائب صدر و سابق وزیر و ممبرجی بی قانون ساز اسمبلی دیدار علی ،ممبران گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر)سکندر علی (چےئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی )، کیپٹن (ر)محمد شفیع ،صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری غلام شہزاد آغا اور سید سکند ر عباس گیلانی ایڈووکیٹ موجو د تھے ۔اجلاس میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے عوامی اُمنگوں کے مطابق آئینی صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ۔ اقتصادی راہداری کے حوالے سے اورتوانائی کے منصوبوں سمیت انڈ سٹریل زون کے قیام اورگلگت سکردو روڈ کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے روندو بھونجا ڈیم بنا نے کو علاقے کی تعمیرو ترقی اور بے روز گاری کے خاتمے کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے ان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیاگیا۔اجلاس میں جی بی کو نسل کے نتخابات میں حصہ لینے کے فیصلہ کا اعادہ کرتے ہوئے انتخابات کے طریقہ کار کو زیر بحث لایا گیا ۔ قائد ملت جعفریہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی اُمنگوں کے مطابق ہونا چاہیے اور اقتصادی راہداری میں اس اہم خطہ کونظر انداز کرنا کسی صور ت بھی بہتر نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی عوام کو ہی سی پیک کے ثمرات ملنے چاہیں۔خطے کی آئینی حیثیت کے بارے میں انہوں نے کہاکہ جی بی کو آئینی صوبہ بنایا جائے ۔ ہم گلگت
بلتستان میں سیاسی میدان میں ہیں اور عرصے سے خطے کی عوام کے فلاح وبہبود اور آئینی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور آج تک جتنے بھی سیاسی پیکج ملے ہیں اس میں ہماری جدوجہد کا بہت بڑا حصہ ہے اور اب بھی اپنے مقصد کے حصول تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اس اہم اور تاریخی موڑ پر اپنے جزوی و فروعی اختلافات کو بھلا کرخطہ کے مستقبل اورترقی کیلئے اپنا بھر پور مثبت کر دار ادا کریں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے حسب سابق باہمی رابطوں کے ذریعے جدو جہد جاری رہے گی ، علامہ ساجد نقوی نے وفاقی حکومت ، آئینی کمیٹی اور اقتصادی راہداری کمیٹی پر واضح کیاکہ اقتصادی راہداری کو تحفظ دینے کیلئے آئینی حیثیت کے تعین اور اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں میں گلگت بلتستان کو نظر اندازنہ کیا جائے۔