• ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات

تازه خبریں

سندھ یونیورسٹی نام نہاد قوم پرست تنظیموں کی بے حد مخالفت کے باوجود جے ایس او کی جانب سے یوم حسین ع کا انقعاد

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن یونٹ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے تحت یومِ امامِ حسین ؑ کا انعقاد کیا گیا۔ یومِ حسینؑ کی صدارت یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرنظیر مغل نے کی ، مہمانِ خصوصی محترمہ شہلا رضا ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی جبکہ اعزازی مہمان حجۃ الاسلام آغا سید حیدر تھے۔
پروگرام کے دیگر مہمانانِ گرامی میں حاجی شفیع محمد پتافی مرکزی نائب صدر شیعہ علما کونسل پاکستان، پروفیسر منور عباس ساجدی سابق مرکزی صدر و رکنِ نظارت جے ایس او پاکستان، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید انور علی شاہ جی، ڈین فیکلٹی آف آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد علی شیخ، پرووائس چانسلر میرپورخاص کیمپس پروفیسر ڈاکٹر امداد علی اسماعیلی، پروفیسر میڈم قمر جہاں مرزا، پروفیسر ذوالفقارعلی بھٹو، امجد علی بھمبھرو صوبائی آرگنائزر جے ایس او سندھ ،ضمیر حیدر جعفری مرکزی رہنما جے ایس او، علی حسینی ڈویژنل صدر جے ایس اوحیدرآباد، راجہ فیض علی ڈویژنل صدر جے ایس او میرپور خاص ڈویژن سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقرریں نے جے ایس او اراکین کو یومِ امامِ حسین ؑ کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امامِ علی مقام کے صبر، جرآت، ہمت اور بہادری پرروشنی ڈالی۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ سیدہ شہلہ راضا نے کہا کہ امامِ حسین ؑ کی ذات کسی فرقہ یا کسی مذہب کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ ہر دور میں تمام باشعور انسانوں کے لیے ایک ہدایت کا منبع اور نورِ ہدایت ہیں۔ امامِ علی مقام نے جو درسِ حریت دیا وہ رہتی دنیا کے مظلوم انسانوں کے لیے ایک روشن مینار ہے۔
یاد رہے کہ سندھ یونیورسٹی نام نہاد قوم پرست تنظیموں کا گڑھ ہے، بے حد مخالفت اور رکاوٹوں، سنگین دھمکیوں کے باوجود جے ایس او کے کارکنان یومِ امامِ حسین ؑ کےانعقاد میں کامیاب رہے۔