تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے حکم پر پورے ملک میں یوم القدس منایا جائے گا-علامہ عارف واحدی

جامع مسجد خدیجہ الکبری اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ھیں-علامہ عارف واحدی

وفاقی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ھے-
اس دردناک حادثے پر ھمارا پیغام ھے کہ عوام اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں-علامہ واحدی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامع مسجد خدیجہ الکبری اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں نماز کی حالت میں یہ دھشتگردی بہت سے سوالیہ نشان چھوڑ گئی سب سے بڑا سوال وفاقی حکومت اور انتظامیہ پر ھے اتنی حساس حالات میں اتنی کمزوری کیوں دکھائی گئی-
علامہ عارف واحدی نے وفاقی حکومت پر زور دیتے کے ھوئے کہا کہ متوجہ رھیں کچھ عرصے سے تکفیری عناصر ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر رھے تھے ھم نے بار بار متوجہ بھی کیا کہ یہ ملک کے خلاف بڑی سازش ھے شدت پسندی،تکفیر اور دھشتگردی ملک کے استحکام کے لئے ناسور ھے مگر اس کو سنجیدہ نہیں لیا گیا اور اتنا بڑا اور افسوسناک سانحہ رونما ھو گیافوری طور پر اس دھشتگردی کے نیٹ ورک اور دھشتگردوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور ان کو نشان عبرت بنایا جائے-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ میں مشہد مقدس مولا امام رضا علیہ السلام کےحرم مقدس سےعزیز شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتا ھوں اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعاگو ھوں-
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ بہت دردناک حادثہ اور عوام میں شدید بےچینی ھے مگر ھمارا پیغام ھے کہ تمام مسالک کے عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ھم سب ملکر اس سازش کو ناکام بنائیں گے-