علامہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سانحہ ترلائی پر تعزیت
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمان حفظہ اللہ نے ملاقات کی اور سانحہ جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ ترلائی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سانحہ ترلائی کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے عبادت گاہ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات امتِ مسلمہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔ قائد ملت جعفریہ نے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور ملکی سلامتی، بین المسالک ہم آہنگی اور اتحادِ امت پر زور دیا۔



