تازه خبریں

پمز ہسپتال اسلام آباد میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سانحہ ترلائی کے زخمی مومنین کی عیادت

اسلام آباد: علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سانحہ ترلائی کے زخمی مومنین کی عیادت، پمز ہسپتال کا دورہ

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سانحہ ترلائی اسلام آباد نماز جمعہ میں زخمی ہونے والے مومنین کی عیادت کی۔

وفد میں صوبائی صدر گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطہری، مرکزی صدر جے ایس او برادر سید فتح رضوی اور شیعہ علماء کونسل اسلام آباد کے تنظیمی اراکین شامل تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شعبہ حادثات اور پمز ہسپتال اسلام آباد پہنچ کر زخمی مومنین کی عیادت کی، علاج معالجے کا جائزہ اور زخمیوں سے احوال دریافت کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کی اس موقع پر انہوں نے طبی ماہرین سے زخمیوں کے علاج سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔