سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان حجۃ الاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے عالمی تھائیلینڈ حلال اسمبلی 2025ء بینکاک، المیراث ہوٹل میں خصوصی شرکت کی، چیئرمین صاحب نے اسلامک بینکنگ سسٹم الصادق شریعہ سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے حوالے سے عالمی رہنماؤں سے تفصیلی خطاب بھی کیا۔
بعدازاں دنیا بھر کے مختلف علاقوں سے شرکت کنندگان کے وفود سے فرد فرد ملاقاتیں بھی کیں، اس پر موقع الصادق شریعہ سلوشنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر مولانا مظہر عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی ہمراہ موجود تھے۔





