علی پور گھلواں ضلع مظفر گڑھ پنجاب:
سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ضلع مظفر گڑھ تحصیل علی پور پہنچ گئے، تنظیمی کارکنان نے خوش آمدید کہا، سیکرٹری جنرل قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام پینچایا ضلع مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب زدگان سے ان کی کیمپوں پر ملاقاتیں کیں، دورہ میں اکیڈمی کے رفقاء سہیل رضا صالحی، رفعت عباس زیدی، مولانا رفیق مہدی صاحب و دیگر ہمراہ موجود ہیں۔



