تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی جے ایس او پاکستان کے اجلاس سے خطاب

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جے ایس او پاکستان کی مجلسِ نظارت اور مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جے ایس او پاکستان کی مجلسِ نظارت اور مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس، تنظیمی امور پر اہم فیصلے

اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (جے ایس او) پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اہم اجلاس جامع امام صادقؑ، جی-9/2 اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں طلبہ تنظیم سے متعلق اہم تنظیمی، تعلیمی اور انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں تنظیم کی فعالیت کو مزید مؤثر اور منظم بنانے، نوجوانوں کی فکری و تنظیمی تربیت کو فروغ دینے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

مجلسِ نظارت کے اجلاس میں سیکرٹری مجلسِ نظارت و سابق مرکزی صدر برادر حسن عباس، رکن مجلسِ نظارت مولانا رمضان توقیر، رکن مجلسِ نظارت ڈاکٹر مولانا شبیر حسن میثمی، رکن مجلسِ نظارت مولانا عارف حسین واحدی، رکن مجلسِ نظارت و سابق مرکزی صدر برادر سید راشد عباس نقوی، رکن مجلسِ نظارت ڈاکٹر عون ساجد نقوی، رکن مجلسِ نظارت مولانا فرحت عباس جوادی، رکن مجلسِ نظارت مولانا ذاہد حسین زیدی اور مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر محمد فتح سید نے شرکت کی۔

بعد ازاں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں ملک بھر سے آئے ہوئے اراکینِ مجلسِ عاملہ سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں قائد ملت جعفریہ نے موجودہ حالات کے تناظر میں طلبہ کی فکری، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اراکین کو تعلیم، کردار سازی، اتحادِ امت اور قومی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنی جدوجہد مزید مؤثر بنانے کی تلقین کی۔

مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں مجلسِ نظارت کے اراکین بھی شریک ہوئے، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جے ایس او پاکستان کو فکری، تعلیمی اور تنظیمی میدان میں مزید فعال، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے مربوط اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔