تازه خبریں

قم المقدسہ میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ کرتے ہوئے

قم المقدسہ: شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کا دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ

شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ کیا دفتر کی کابینہ اور مجلس نظارت کے ساتھ اھم میٹنگ کی ۔مجلس نظارت کے دبیر حجۃ الاسلام آقائ منیر حسین عسکری اور دبیر دفتر،نمائندہ قائد محترم حجۃ الاسلام آقائ بشارت حسین زاھدی کے علاوہ کابینہ اور نظارت کے اراکین نے شرکت کی آقائ عسکری نے فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جناب ناصر انقلابی صاحب نے زائرین کے امور پر گفتگو کی- علامہ عارف واحدی نے گفتگو کرتے ھوئے کارکردگی کو سراھتے ھوئے حوزہ علمیہ قم کے علمائ کرام کی اھمیت پر روشنی ڈالی۔پاکستان کے اھم ملکی مذھبی سیاسی امور کے علاوہ تنظیمی مسائل پر تفصیل سے خطاب کیا۔خطاب میں پاکستان کے استحکام،امن و سلامتی اور مسالک کے درمیان وحدت و اتحاد کے لئے قیادت کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی بصیرت اور حکمت عملی کو بیان کرتے ھوئے کہا کہ ملکی استحکام اور امن کے لئے قائد محترم کا بنیادی کردار ھے حقوق تشیع کے لئے قومی پلیٹ فارم کی خدمات کو بیان کیا علاوہ ازیں مرکزی نائب صدر نے جی بی انتخابات کے بارے میں کہا کہ قائد محترم نے سیاسی انتخاباتی کمیٹی بنا دی ھے ضرورت ھے کہ ھم سب ملکر ،ھاتھوں میں ھاتھ دے کر فعالیت کریں گے تو سیاسی انتخاباتی کمیٹی قائد محترم کی سرپرستی میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھائے گی- علامہ عارف واحدی نے بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کرتے ھوئے استکبار کے تجاوز اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی جس جرائت سے ان عالمی فرعونوں کے مقابلے میں کھڑے ھیں پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان ان پر فخر کرتے ھیں اور ان کی حمایت کرتے ھیں- مرکزی نائب صدر اور نیشنل پیغام امن کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ھم پاکستان میں ھر قسم کی دھشتگردی،تکفیر اور شدت پسندی کے مقابلے میں پوری قوم کو متحد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رھے ھیں اور کرتے رھیں گے،نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے پلیٹ فارم سے سیرت طیبہ کی روشنی میں ایسا نصاب مرتب کر رھے ھیں جس سے نوجوان نسل کی اسلام کے مشترک اصولوں پر تربیت ھو اور ھر قسم کے افتراق اور انتشار سے نسل نو کومحفوظ رکھا جائے- #