تازه خبریں

راولپنڈی میں آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جے ایس او کے نو منتخب مرکزی صدر سید فتح محمد رضوی کی ملاقات

راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ سے جے ایس او کے نو منتخب صدر سید فتح رضوی کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر برادر سید فتح محمد رضوی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ملاقات کی۔

قائد محترم نے برادر سید فتح محمد رضوی کو مرکزی صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کامیابی اور تنظیمی جذبے کے تسلسل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔

اس موقع پر قائد ملت نے کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملت کی فکری و تعلیمی بیداری کا روشن عنوان ہے، جس کے کارکنان ہمیشہ علم، کردار اور نظم و ضبط کے ساتھ نوجوان نسل کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ طلبہ تنظیموں کو چاہیے کہ وہ علمی و اخلاقی معیار کے فروغ، قوم و ملت کی خدمت، اور دینی و فکری استقامت کے لیے اپنی جدوجہد کو منظم انداز میں جاری رکھیں۔

وفد میں سینئر تنظیمی شخصیات شامل تھیں جن میں

وفد میں سینئر تنظیمی رہنما بھی شامل تھے، جن میں برادر سید شجاع الحسن کاظمی اور برادر حسین رضا (سابق مرکزی سیکرٹری تعلیم)، گلگت اور بلتستان کے ڈویژنل صدور، راولپنڈی ڈویژن کے آرگنائزر، سابق جنرل سیکریٹری لاہور ڈویژن اور دیگر فعال کارکنان شامل

قائد محترم نے وفد کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملت کی ترقی اور استحکام کے لیے نوجوان طبقہ ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔