قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، پاراچنار میں عوامی خدمات، اور متاثرینِ سیلاب کی بحالی کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ قائد محترم نے تنظیمی و رفاہی امور میں رہنماؤں کی خدمات کو سراہا اور مزید منظم حکمتِ عملی کے لیے رہنمائی فرمائی۔
قائد ملت جعفریہ نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ شیعہ علماء کونسل کے کارکنان قوم و ملت کی خدمت، اتحادِ امت، اور اسلامی اقدار کے فروغ کے مشن کو جاری رکھیں۔