تازه خبریں

سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کا سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ رنج و غم

قائد ملت جعفریہ کا سانحہ گل پلازہ کراچی پر اظہارِ رنج

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقو ی کا سانحہ گل پلازہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں ، سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار، قائد ملت جعفریہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لا ئے جائیں،شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیفٹی کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے راولپنڈی / اسلام آباد 20جنوری 2026ء (جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی سے درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لا ئے جائیں ۔علامہ ساجد نقوی نے کراچی میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں، شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیفٹی کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آتشزدگی کے واقعات کا خاتمہ ممکن ہو ،آخر میں علامہ ساجد نقوی نے سانحہ میںجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور کراچی آتشزدگی سانحہ میں لاپتہ افراد کی بخیریت بازیابی کی دعا کی۔