قائد ملت جعفریہ پاکستان سے اہم ملاقات
راولپنڈی : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے جی بی انتخابات، سیلاب زدگان کے لیے فلاحی امدادی سرگرمیاں،الصادق اسلامک بینک فنانس کی کارکردگی، پاراچنار میں عوامی فلاحی خدمات اور تنظیمی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ قائد محترم نے ملک بھر میں عوامی فلاحی خدمات کو سراہا اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو مستحسن قرار دیا۔ اس موقع پر قائد محترم نے کراچی گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں جابحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور مرحومین کی مغفرت کی دعا فرمائی۔






