تازه خبریں

مسجد خدیجۃ الکبری کا سانحہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے زاہد اخونزادہ

مسجد خدیجۃ الکبری کا سانحہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے زاہد اخونزادہ

جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے اسلام آباد میں مسجد خدیجۃ الکبری کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد خدیجۃ الکبری کا سانحہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مسجد خدیجۃ الکبری میں ہونے والے دھماکا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا دلی افسوس ہے۔خانوادہ شہداء کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔جس کا باریکی بینی سے جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے۔خودکش حملہ انسانیت سوز، مذہبی اقدار اور قومی سلامتی پر براہِ راست حملہ ہے۔سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

شرپسند عناصر ملک میں امن و امان کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔تاہم قوم کے اتحاد اور بیداری سے ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔