کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر میں کارکنان کی فکری نشت سے خطاب کر تے ہوئے کہا ں کہ موجودہ حقوق نسواء بل اسلام اور شر یعت سے متصادم ہے پا کستان ایک اسلامی ملک ہے اور اس ملک کا آئین بھی اسلامی ہے لیکن آزادی کے نام پر کوئی ایسا بل جو اسلام اور شر یعت سے ٹکڑا تا ہوں ہم اُس بل کی حمایت نہیں کریں گے اسلام نے خواتیں کے جو حقوق بیان کئیے ہیں اُس میں جو آزادی خواتیں کو دی گی ہیں اُس میں وسعت پائی جا تی ہیں ماضی کے اندر بھی حقوق نسواء کے نام پر پر ویز مشرف نے جو بل پیش کیا اُس سے معاشرے پر جو بڑے اثرات مرتب ہوئے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی مغربی سوچ اور فکر رکھنے والے خواتیں کو سنہری باغ دیکھا کر آزادی کے نام پر معاشرے کو غلط راستے پر گامزن کرنا چاہتے ہیں اسلام نے بیوی اور خاوند کے جو حقوق بیان کئیے ہیں اُن کو مدنظر رکھتے ہوئے قا نون سازی کی جائے خواتیں کے حقوق کی بہترین مثال پیغمبر اکرم ﷺکی بیٹی حغرت فاطمہ زہرا کی زندگی تمام عالم اسلام کی خواتیں کے لیے نمو نہ عمل ہے اسلام نے خوا تیں کی تعظیم اور تکریم کا جو عملی نمونہ پیش کیا دور جہالیت سے اُس کا تقابل کیا جا سکتا ہے دور جہالت میں عورت کی کیا حیثیت اور عزت تھی لیکن اسلام نے آنے کے بعد عورت کو عزت اور شرف عطا کیا آج آزادی کے نام پر عورتوں کو اشتہارات کی زینت بنانا اور عورتوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر نا یہ مغرب کی سیاست تو ہو سکتی ہیں مگر اسلام کی نہیں