پرنسپل (ICMS)کالج پشاورپروفیسر عابد رضا کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔زاہد حسنین بخاریپشاور(جعفریہ پریس)۔شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخو کے صوبائی صدر علامہ حمیدحسین امامی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسنین بخاری نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا خیبر پختوں خوا میں تبدیلی عمران خان اور صوبائی حکومت کے جھوٹ دعوؤں سے نہیں بلکہ تبدیلی عوام کے نہ حق خون بہنے پر خاموشی رہنے سے گی۔صوبہ میں کھلے عام دہشت گردی ہو رہی ہے ۔عوام کوپے در پے قتل کیا جارہا ہے صوبائی حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔کیا صوبائی حکومت کراچی کی طرح کے حالات پید ا تو نہیں کر رہی وہاں پر بھی دہشت گردوں کوسیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے ۔پشاور میں پرنسپل icms کالج پروفیسر عابد رضا کو دن ڈیہاڑے مین شاہراہ پر پولیس کے دیکھتے ہو ئے قتل کر دیا جاتا ہے اور پولیس کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیتی ہے ۔اور کسی قسم کی کاروائی اور گرفتاری نہیں کرتی۔۔اس قسم کے واقعات پچھلے چند دنوں میں چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور میں ہو ر ہے ہیں نہ تو کوئی دہشت گرد گرفتار ہوتا ہے اور نہ ہی ٹارگٹ کلنگ کو روکا جا رہاہے۔صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسنین بخاری نے بھی عابد رضا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت چوہوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔دہشت گردی کا مقابلہ خاک کرے گی۔ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف کے بجائے لاشوں کے تحفے دے رہی ہے۔ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ان عناصر کو بے رحمی سے کچلنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔