جعفریہ پریس پاکستان : رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خواتین اور بچیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام میں خواتین کو محض گھر کی خدمت گزار نہیں سمجھا گیا بلکہ وہ گھر کی منتظم ہیں۔
تین دسمبر 2025 بدھ کے روز ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچیوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے خواتین کے سلسلے میں کئی اہم نکات کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا، “عورت کو صرف گھریلو کاموں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ وہ گھر کے نظام کی اصل منتظم ہے۔” اسی طرح انھوں فرمایا کہ “خواتین کو سماجی، علمی، سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔”
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ “معنوی اور روحانی ترقی کے راستے بھی عورت کے لئے کھلے ہیں۔”
رہبر انقلاب اسلامی نے حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت کو خواتین کے لیے کامل نمونہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ “خواتین کو چاہیے کہ اپنی علمی اور عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔” مردوں کو تاکید کی کہ “وہ (مرد) خواتین پر گھریلو کام کا بوجھ نہ ڈالیں بلکہ ان کی مدد کریں، خاص طور پر اولاد کی پیدائش کے بعد کے مراحل میں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ “ان خواتین کی قدردانی ضروری ہے جو محدود آمدنی اور مہنگائی کے باوجود اپنے گھروں کو بہترین انداز میں سنبھالتی ہیں۔” رہبر انقلاب نے مزید فرمایا کہ اسلامی معاشرہ اس وقت کامیاب ہوگا جب عورت اپنی اصل حیثیت یعنی منتظم خانہ کے طور پر پہچانی جائے اور اس کردار کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔