عزاداری میں رکاوٹیں، پابندیاں قبول نہیں۔ کراچی میں منعقدہ کانفرنس سے قائد ملت کا ٹیلفونک خطاب
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلفونک خطاب میں کہا کہ مرحوم قائدین کے راستے و مشن کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ان کی یاد منانے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن و راستے کو زندہ رکھا جائے ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداءشہ رگ حیات، مجالس پر بلاجواز پابندیوں جبکہ جلوسوں میں رکاوٹ ،محدودیت،بونڈ فیلنگ اور این او سی کی شرط عائد کرنے جیسے اقدامات ناقابل قبول ہیں، عزادارانِ سید الشہداءپیغام وحدت امت اور اختلافات کوہوا دینے سے گریز کرتے ہوئے ملت واحدہ کے عظیم مشن کو پیش نظر رکھیں جبکہ بانیان مجالس سے توقع ہے کہ وہ ان عوامل کو ملحوظ خاطر رکھیں جن سے عزاداری کو تحفظ و فروغ میں مدد ملے۔ نصاب تعلیم اور نصابی کتب بارے وفاق المدارس الشیعہ کا ارسال شدہ موقف حتمی ہے جسے مدنظر رکھاجائے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ کرونا وباء کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے آخر میں کراچی ڈویژن کے ذمہ داران کو کانفرنس کے انعقاد پر سراہا اور دعائے خیر کی