تازه خبریں

متولی سیدرضی الحسن شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ حمید حسین امامی۔

پشاور() صوبہ بھر میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہورہے ہیں لگتا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد حسنین بخاری نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ صوبہ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے دہشت گردوں کا راج ہے دہشت گرد جب جہاں چاہیں ۔اپنا مقصد پورا کر لیتے ہیں اور صوبائی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں توپانوالہ چوک پر دن دیہاڑے سید رضی الحسن شاہ ایڈوکیٹ کو قتل کر دیا جاتا ہے اور چند قدم کے فاصلے پر 15ریسکیو پولیس سٹیشن ہے اور دہشت گرد فرار ہو جاتے ہیں ۔تو کیا پولیس سٹیشن میں سوئی ہوئی تھی ان کو پتہ بھی نہیں چلا کہ کوئی شخص قتل ہوا ہے ۔صوبائی حکومت تو دعوی کر رہی ہی کہ ہم نے کے پی کے پولیس کو ملک کی بہترین پولیس بنا دیا ہے ۔ ایسی پولیس تو صوبہ کی عوام کو اللہ ہی حافظ ہے ۔ہم صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے پور زور مطالبہ کرتے ہیں کہ سید رضی شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اور ان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔