محرم الحرام 1447ھ
بلوچستان185 عشرے
2,800 عشرے، ملک بھر میں
زیرسرپرستی
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی
زیر نگرانی
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی (مرکزی سیکرٹری جنرل)
زیر اہتمام
زہرا (س) اکیڈمی پاکستان
زیرانتظام
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان
الحمدللہ، بلوچستان کے 185 مقامات پر عشرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں جھل مگسی، گنداواہ، گنداخہ، اوستہ محمد، ڈیرہ الہیار، صحبت پور، بالان شاخ، باری شاخ، ڈیرہ مراد جمالی، چھتر، طاہر کوٹ، تریھڑ، بھاگ، چھلگری، سبی اور نھال کوٹ شامل ہیں، جہاں مبلغین و مبلغات دور دراز کا دشوار گذار سفر طے کرکے پیغام حسینیت پہنچانے میں اہم و موثر کردار ادا کررہے ہیں۔
عشرہ مجالس کے انعقاد میں اندرون بلوچستان کے مندرجہ ذیل مدارس دینیہ بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں:
*جامعہ امام صادق (ع) ڈیرہ مراد جمالی
*جامعہ فیضیہ، صحبت پور
*جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی، گنداواہ
*جامعہ اہلبیت والقرآن، اوستہ محمد
*جامعہ طیبہ (س)، بالان شاخ
الحمدللہ، سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ سمیت گلگت بلتستان میں بھی 2,800 سے زائد مقامات پر عشرہ مجالس کے ذریعے سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء باوفا کی عظیم شہادت کے عظیم مقصد کو پہنچایا جارہا ہے، جس سے ہر مسلک و مکتب کے عوام الناس استفادہ کررہے ہیں۔
رب کریم کی بارگاہ قدس میں مخلصانہ دعا ہے کہ بحق سیدالشہداء علیہ السلام ہمیں حسینیت کی حقیقی معرفت اور استقامت اور حسینیت کے حقیقی وارث حضرت قائم آل محمد عجل کے باوفا اصحاب ہونے کا شرف بھی نصیب فرمائے۔