نوجوان مستقبل کے معمار ہیں.ملت کو آپ کو بہت توقعات ہیں ڈاکٹر علامہ شبیر میثمی
رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان و رکن نظارت جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی صاحب کی طرف سے اراکین عاملہ کے اعزاز کراچی میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا. نوجوانوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سال میں تیسری دفعہ مرکزی اجلاس عاملہ کرنے پر آپ سب نوجوانوں کو مبارک باد دیتا ہوں. آپ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں.ملت کو آپ کو بہت توقعات ہیں. تعلیمی میدان میں بھر پور محنت کریں. تنظیم اور تعلیم میں توازن بہت ضروری ہے. تنظیم میں شامل ہونے کے بعد آپ پر لازم ہےکہ تعلیمی میدان میں ترقی کر کے معاشرے میں عملی مثال قائم کریں. متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ذہین طلباء کے لیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کریں. میٹرک میں نمایا نمبرز لینے والے طلباء کی حوصلہ آفزائی بہترین کاوش ہے اس میں مزید اضافہ کریں. اس سال آربعین حسینی میڈیکل کیمپ اور موکعب حسینی کا قیام بہترین کاوش تھی جس کو جتنا سراہا جائے کم ہے. آپ نوجوانوں نے خدمت زائرین کر کے پوری ملت کو اس طرف متوجہ کیا ہے. انشاءاللہ آنے والے وقت میں اس میں مزید اضافہ ہو گا اور اس بہترین عمل کا ہمیشہ آپ کو اجر ملتا رہے گا.. آپ نوجوانوں کا شکر گزار ہوں کہ آپ کراچی تشریف لائے اور مجھے خدمت کا موقع دیا. نوجوانوں کے لیے آغا صاحب کی طرف سے سیاحتی مقامات کی سیر کا انتظام کیا گیا تھا جس پر نوجوانوں نے شکریہ ادا کیا. بعد ازاں نوجوانوں نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑی.