تازه خبریں

نگر اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی لیڈر قانون ساز اسمبلی شیخ محمد حیدر کی پہلی برسی کا انعقاد

نگر: محمد علی حیدر مرحوم سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان و سابق رکن صوبائی اسمبلی کی پہلی برسی مرحوم کے رہائش گاہ میں منعقد ہوئی۔
اجتماع میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ شیخ مرزا علی، صوبائی نائب صدر دیدار علی، اسپیکر صوبائی اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد، صوبائی چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیپٹن اسکندر علی، رکن صوبائی اسمبلی کاچو امتیاز حیدر، شیخ نیئر عباس مصطفوی، الیاس صدیقی، گلگت ڈویژن کے صدر سمیت ضلعی و تحصیل صدور سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
برسی کے اجتماع سے مقررین نے مرحوم کی ملی و سیاسی خدمات پر روشنی ڈالی اور مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔