تازه خبریں

کراچی : قائد ملت جعفریہ کی جانب سے علامہ شبیر حسن میثمی نے طالب علم کو انعام دے دیا

 

کراچی ڈویژن
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، کراچی ڈویژن کے وفد نے صدر جے ایس او کراچی ڈویژن برادر نوید عبّاس کی سربراہی میں ڈاکٹر علامہ شببر حسن میثمی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی . جامعہ کراچی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر برادر ذوالقرنین حیدرجنرل سیکرٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،کراچی ڈویژن کو مبارک باد دی. تعلیمی میدان میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نوجوانوں کی کامیابیاں حوصلہ افزاء ہیں. پڑھے لکھے نوجوان قوم کے معمار ہیں.تعلیمی میدان میں ترقی کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں. بعد ازاں برادر کی کامیابی پر قائد ملّت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے انعام دیا گیا. اس موقع پر آغا صاحب سے تنظیمی نو کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی. اور کراچی ڈویژن کو مزید فعال کرنے کے لیے تجاویز لیں..