سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید محمد عباس رضوی نے کت پناہ تا کواردو پل تک سٹرک کی بربادی کے حوالے سے کہا کہ یہ سٹرک سکردو اور مضافات کی اہم شاہراہوں میں سے ایک ہیں۔ کت پناہ ، رنگا،رزسنا ،کواردو ،قمراہ ، بگاردو حتی کہ روندو کے عوام تک لیے یہ سڑک نہایت اہمیت کا حامل ہیں ۔شہید پل اور کچورا تا سکردو شہر تک موجود روڈ کی خرابی اوراور دیگر ممکنہ سفری مسائل کی صورت میں یہ سڑک سکردو کے لیے متبادل راستہ ہے۔ گزشہ سال کے آواخر میں اس سڑک پر کام شروع ہو گیا لیکن اس سال کے آغاز سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ۔ لیکن محکمہ تعمیرات عامہ بلتستان اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ہزاروں لوگ اس سٹرک پر روزانہ سفر کرتے ہیں لیکن حکام کو اس کا احساس ہی نہیں ہے۔ اس سڑک کی تعمیری نمایاں نقائص متعلقہ محکمہ کی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں۔ ہمارا پر ذور مطالبہ ہے کہ محکمہ تعمیرات کے حکام جلد از جلد نوٹس لیں ۔ ساتھ کواردو پل کی حفاظتی صورت حال کو بھی یقینی بنائیں۔ اوور لوڈ گاڑیوں کی رفت آمد سے ایک اور مسئلہ کھڑا ہو جائیگا پھر اسکے حل کے لیے کئی ہفتے ،مہینے لگیں گے۔ متعلقہ ذمہ داران ان عوامی مسائل کو فوری حل کریں۔