• ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات

تازه خبریں

نئی حکومت نے عزاداری میں رکاوٹ بننے کے پرانے ریکارڈ توڑدیئے ہیں واجح کرچکے ہیں کہ کوئی رکاوٹ قبول نہیں

نئی حکومت نے عزاداری میں رکاوٹ بننے کے پرانے ریکارڈ توڑدیئے ہیں واجح کرچکے ہیں کہ کوئی رکاوٹ قبول نہیں

عزاداری ہمارا بنیادی حق ،کوئی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، علامہ سبطین سبزواری
عزاداری میں رکاوٹیں ، عمران حکومت نے سابقہ ظالمانہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں
پولیس بانیان مجالس کو فورتھ شیڈول ، 16 ایم پی او کے تحت مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے، صدر شیعہ علما کونسل پنجاب
راولپنڈی/اسلام آباد ( جعفریہ پریس) شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ نئی حکومت نے عزاداری سید الشہداءکے انعقاد میں رکاوٹیں پیدا کرنے کاسابقہ حکومتوںکے ظالمانہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ حافظ آباد، جہلم ،مریدکے ،کامونکی، شیخوپورہ ،فتح جنگ اٹک میں پولیس نے گھروںکی چاردیواری کے اندر ہونے والی مجالس کو اجازت کے من گھڑت جواز کے تحت چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیااور دھمکیاں دے رہی ہے کہ بانیان مجالس کو فورتھ شیڈول اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔ صوبائی سینیر نائب صدرساجد حسین نقوی سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے مجالس عزا میں رکاوٹوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہم پولیس کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اوراسے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی سازش سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا بنیادی حق ہے۔ عزاداری کے سیدالشہدا منانے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔ شورٹی بانڈز لینے اور ناجائز مقدمات کو واپس لیا جائے۔ہم عزاداری کے لیے کسی قسم کی اجازت عزت لینے کے جواز کو مسترد کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ مجالس اور جلوسوں کوماضی کی متعدد یزیدی قوتیں ختم کرنے میں ناکام رہیں تو آج کے حکمرانوں کو بھی ناپاک جسارت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ضیاءالحق کے مارشل لا
نے بڑی کوشش کی اور اس نے اپنے پالتو تکفیری دہشتگرد گروہ بھی پیدا کیے لیکن عزاداری کو کوئی نہیں روک سکا کیونکہ جو قوم قربانیاں دینا جانتی ہے اسے دبایا نہیں جاسکتا ۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے،مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں پید ا نہ کرے ورنہ دھرنوں سمیت مختلف صرف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔