• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

عزاداری میں رکاوٹیں ناقابل برداشت،ہیں ہم تعاون کرتے ہیں انتظامیہ بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

عزاداری میں رکاوٹیں ناقابل برداشت، ہم تعاون کرتے ہیں انتظامیہ بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے علامہ عارف واحڈی

حریت پسندوں کا رول ماڈل امام حسین ،کشمیری بھائیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے ، عارف واحدی
عزاداری میں رکاوٹیں ناقابل برداشت، ہم تعاون کرتے ہیں انتظامیہ بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے ، سربراہ مرکزی محرم کمیٹی


 اسلام آباد 03 ستمبر 2019ء(  جعفریہ پریس)شیعہ علماءکونسل پاکستان کی مرکزی محرم الحرام کمیٹی کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں ہر حریت پسند کا رول ماڈل امام حسین ؑ ہیں ،کربلا والوں کی یاد منانا ،عزاداری بپا کرنا ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج و فریاد ہے، ماضی کی طر ح عزاداری میں رخنہ اندازی قبول نہیں، انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتے ہیں البتہ انہیں بھی سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے، مظلوم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں ، مشکل گھڑی میں ان کےساتھ ہیں 

انہوں نے کہاکہ عزاداری سید الشہداءکے مقاصد و اہداف وہی ہیں جو کربلا میں شہدائے کربلا کے اہداف تھے، دنیا کا ہرحریت پسند انسان ظلم و ستم کے خلاف اپنی جدوجہد کےلئے امام عالی مقام کو ہی رول ماڈل سمجھتاہے ۔ کربلا والوں کی یاد منانا ، عزاداری بپا کرنا ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج و فریاد ہے یہ کسی مذہب و مسلک کا نہیں عالم انسانیت کا معاملہ ، ظالم کی مذمت اور مظلوم کی حمایت کا نام عزاداری سید الشہداءہے۔ جلوس ہائے عزا ہوں ، مجالس ہوں یا شہدائے کربلا سے منسوب محافل و کانفرنسز کا انعقاد یہ شہدائے کربلا سے اپنی والہانہ عقیدت ، مودت، محبت کا اظہار ہیں، محر م الحرام کے آتے ہی حکومتی سطح پر بلند و بانگ دعوﺅے کئے جاتے ہیں مگر افسوس اکثر مقامات پر مجالس، جلوسوں میں رکاوٹیں اور عزاداروں کو مختلف قسم کے حیلے بہانوں سے تنگ کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔عزاداری سید الشہداءمنانا ہماری عبادت ہے، عبادت کےلئے جو وسائل فراہم کئے جاتے ہیں یا حکومتی سطح پر جو اقدامات کئے جاتے ہیں وہ بھی عبادت کے زمرے میں آتے ہیں مگر اس میں رکاوٹیں کھڑی کرنا عبادت میں خلل کے مترادف ہے جنہیں قبول نہیں کیا جاسکتا، چادر، چار دیواری کے اندر مجالس کا انعقا د اور روایتی جلوس ہائے عزا بپا کرنا ہمارا آئینی حق ہے، بطور مرکزی محرم الحرام کمیٹی کے سربراہ، شیعہ علماءکونسل کے سیکرٹری جنرل اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہم یقین دلاتے ہیں کہ جائز معاملات میں ملکی آئین کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون پہلے کی طرح اب بھی جاری رکھیں گے اور اپنے تمام احباب سے بھی یہی گزارش ہے کہ وہ مکمل تعاون کریں البتہ برسر اقتدار ذمہ داران کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عزاداری میں حائل رکاٹوں کا خاتمہ کریں ، ماضی میں طرح طرح کے طریقوں سے عزاداروں کو پریشان کیا جاتارہا اور اس سلسلے میں اب بھی کئی مقامات(خاص کر پنجاب ) سے خبریں آرہی ہیں لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے تحفظات کو سنتے ہوئے ذمہ داران سنجیدہ اقدامات اٹھائیں ۔
اس موقع پر انہوںنے عزادران مظلوم کربلا کی توجہ حالیہ مسئلہ کشمیر کی طرف دلاتے ہوئے کہاکہ اس وقت کشمیریوں کے ساتھ بھی نام نہاد بھارتی سیکولر حکومت وہی رویہ رکھے ہوئے ہے جو یزیدیوں کا تھا، 28 روز سے کرفیو کا سماں ہے، بزرگوں سے بچے اور حاملہ خواتین تک اس ظلم کا شکار ہیں، ہمیں انہیں بھی ان ایام میں فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔ مظلوم کشمیری عوام کویقین دلاتے ہیں اس مشکل گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔