• ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات

تازه خبریں

قومی پلیٹ فارم ،شیعہ علما کونسل وہ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف آواز اٹھائی ، ترجمان

جعفریہ پریس – اسلامی تحریک و شیعہ علما کونسل پاکستان کے صوبائی ترجمان نے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت سے جاری اپنے ایک بیانمیں کہا ہے کہ شیعہ علما کونسل بھی گلگت بلتستان کی 16 سیاسی، قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد  عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل اہم جماعت ہے اور ایکشن کمیٹی کے متعدد اجلاس شیعہ علما کونسل گلگت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو چکے ہیں۔ جبکہ ایس یو سی ضلع گلگت کے صدر مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی عوامی ایکشن کمیٹی کی مرکزی ایگزیکٹو باڈی کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے بعض عناصر کی جانب سے شیعہ علما کونسل کی عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کی خبروں کی سختی کیساتھ تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایس یو سی عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بھر پور حمایت کرتی ہے بلکہ قومی پلیٹ فارم ،شیعہ علما کونسل وہ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف آواز اٹھائی اور اسکردو اور گلگت کے دھرنوں میں شیعہ علما کونسل کے راہنماوں نے خصوصی شرکت اور خطاب بھی کیا ہے۔