آقائ سید محمود ھاشمی شاھرودی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
اِنّٰالِلّٰہِ وَاِنّٰا اِلَیہِ رَاجِعُونَ مرجع بزرگوار،عالم ربانی،فقیہ اہلبیت،سربراہ مجمع تشخیص مصلحت،نائب رئیس مجلس خبرگان،عضو شورائ نگہبان،سابق چیف جسٹس،شہید باقر الصدر کےعلمی فکری وارث،قائد ملت جعفریہ کے عزیز دوست اورھم کلاس اور رھبرمعظم انقلاب کے وفادار ساتھی حضرت آیۃ اللہ الحاج آقائ سید محمود ھاشمی شاھرودی نوراللہ مرقدہ الشریف کی رحلت پر حضرت صاحب العصر والزمان عج ،رھبر معظم انقلاب اسلامی،علمائ کرام،فقہائ عظام خاص کر قائد ملت جعفریہ،حوزات علمیہ،عالم اسلام اور خاصکر مرحوم کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ھیں۔ ان کی رحلت سے یقینی طور پر علمی اور فقہی حلقوں میں بہت بڑا خلا پیدا ھو گیا ھے ان کے علمی کارنامے اور تحقیقات خاص کر فقہ اھلبیت ع کے حوالے سے انکی کاوشوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے امید ھے انکی وفات کے بعد ان کے تاسیس شدہ ادارے اسی ھمت کے ساتھ انکے اس مبارک مشن کو جاری رکھیں گے گرچہ حدیث مبارک ھے کہ (اِذَا مَاتَ العَالِمُ ثَلُمَ فِی الاِسلَامِ ثُلمَۃ لَا یَسُدُّھَا شَیئٗ) نظام مقدس اسلام کو قائم و نافذ کرنے کے حوالے سے بھی انکی خدمات اور فعالیت لائق تحسین ھے انھوں نےحضرت امام خمینی رہ اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ کے ساتھ ملکر اسلامی انقلاب اور نظام مقدس جمھوری اسلامی کے لئے جدوجہد کی،زحمات برداشت کیں چیف جسٹس بننے کے بعد نظام عدل و انصاف کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات اور شفاعت حضرات محمد و آل محمد علیھم السلام سے بہرہ مند فرمائے انکے پسماندگان،شاگردان عزیز اور پیروکاروں کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔ عارف واحدی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان- رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان