کراچی:
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تہت منعقد ہونے والی کانفرنس بعنوان (اسلامو فوبیا سے مقابلے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد) علامہ شبیر حسن میثمی کا خطاب
کراچی:
خانہ فرہنگ اسلامی مجہوریہ ایران کے تہت منعقد ہونے والی کانفرنس بعنوان (اسلامو فوبیا سے مقابلے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد)۔ مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کیا، خطاب میں انہوں نے عالم اسلام کو درپیش مسائل اور عالمی باطل قوتوں کی اسلام مخالف سازشیں اور ان کے سدباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا پاکستان میں نمائندہ ولی فقہ قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے عملی طور پر مملکت پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کیلئے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل جیسی مذہبی جماعتوں کا قیام کیا اور دین اسلام کے روشن چہرے سے دنیا کو روشناس کروایا، اور امید ظاہر کی انشااللہ مستقبل میں اس طرز کی کانفرنس منعقد ہوتی رہیں گی۔
کانفرنس میں جماعت اسلامی، ایم ڈبلیو ایم، جے یو آئی کی رہنما ئوں نے بھی شرکت کی۔



1 Share
Like
Comment
Share