جعفریہ پریس- اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیاسی سیل کے رکن علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں ایک وفد جس میں علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ جعفر سبحانی سمیت دیگررہنما شامل ہیں اپنے 4 روزہ دورہ بلتستان کی تکمیل کے بعد آج اسکردو سے گلگت پہنچ رہا ہے۔ دورہ کا مقصد شمالی علاقہ جات میں تنظیمی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد نے اپنے دورہ بلتستان کے دوران بلتستان ڈویژن کے جید علماء کرام، عمائدین اور تنظیمی عہدیداران سمیت بلتستان کے معروف بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری سے سیاسی امور پر مشاورت کی۔ بلتستان کے بعد اب یہ وفد گلگت ڈویژن کے علماء، عمائدین اور سیاسی شخصیات و تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں کرکے سیاسی مشاورت کے بعد اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرکے اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی سیاسی کونسل میں پیش کریگا۔ سیاسی کونسل اس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ہی گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔