• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کا خیر مقدم

اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کا خیر مقدم

اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کا خیر مقدم

فیصلہ آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حکومت اور اپوزیشن ملکی مفاد کے لیے جمہوری بالغ النظری کا مظاہرہ کریں۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان

روالپنڈی / اسلام آباد
7 اپریل 2022
اسلامی تحریک پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی پر مبنی اس فیصلے سے ملکی نظام کو استحکام حاصل ہو گا۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور اس کے نتیجے میں قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے اقدامات کو مسترد کرنے پر مبنی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اس اقدام سے ملک میں عدم استحکام کی سی صورتحال پیدا ہو چکی تھی جس سے ملک کے جمہوری اور معاشی نظام کو شدید خطرات لاحق ہو گئے تھے اور ملک ایک سنگین بحرانی کیفیت سے دو چار تھا۔ ایسے میں عوام کی توقعات عدلیہ پر مرکوز تھیں اور اس ضمن میں سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ صادر کر کے عوام کے اعتماد کو بحال کیا۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اس فیصلے سے آئین کی بالادستی کو فروغ حاصل ہوا ہے انہوں نے اس فیصلے کو ماتحت عدالتوں کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ بھی کیا ہے کہ ایسے کیس جو آئین کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے ناگزیر ہیں لیکن التواء کا شکار ہیں ان کو بھی آئین کی بالادستی کو یقینی بنا کر جلد نمٹایا جائے تاکہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کا عملی قیام ممکن ہو سکے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمرانوں اور اپوزیشن سے بھی توقع ظاہر کی کہ وہ اپنے ہر فیصلے میں ملکی مفاد کو مدنظر رکھیں گے اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمہوری بالغ النظری کا مظاہرہ کریں گے۔