گلگت: رواں دواں ہے کارواں
اسلامی تحریک پاکستان گلگت ڈویژن نے تنظیم سازی مہم کا آغاز کر دیا۔ حاجی نثار علی گلگت ڈویژن کے آرگنائزر منتخب ہوگئے۔
گلگت ڈویژن کے صدر علامہ شیخ منیر حسین منوری اور جنرل سیکرٹری شیخ قیصر عباس کی سربراہی میں تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع گلگت کے اکابرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور طویل مشاورت کے بعد حاجی نثار علی کو آرگنائزر منتخب کیا گیا۔ تنظیم سازی کا مرحلہ یونٹ سطح سے شروع ہوگا اور صوبے تک پھیلے گا۔