تازه خبریں

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنماؤں کی اسیر عالم دین علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی عیادت۔ رہائی کے لیئے کوشش جاری رکھینگے

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنماؤں کی زیر علاج اسیر عالم دین علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی عیادت۔ علاج معالجے اور رہائی کے لیئے کوشش جاری رکھینگے۔
علامہ شیخ مرزا علی
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر جناب دیدار علی، سیکٹری جنرل علامہ شیخ مرزا علی،سیکٹری اطلاعات سید قائم علی شاہ کاظمی و دیگر کارکنان بالخصوص مراد علی ناظم امیدوار بلدیہ گلگت نے
ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال گلگت میں زیر علاج اسیر عالم دین علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی عیادت کی۔ علامہ شیخ نیئر مصطفوی کو شیڈول4 کی خلاف ورزی کی آڑ میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ علامہ نیئر مصطفوی شدید علیل ہیں ـ پچھلے دنوں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے اعلیٰ ٰسطحی وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے ملاقات کر کے اپنی شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ علامہ شیخ مرزا علی اور حاجی دیدار علی نے کہا کہ علامہ صاحب کے علاج اور رہائی کے لیئے ہم اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھینگے۔