تازه خبریں

افغانستان میں دو خودکش دھماکے۔72جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان میں دو خودکش دھماکے۔72جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان میں دو مساجد میں خودکش دھماکوں میں بہتّر افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق کا بل کے نواحی علاقے دشت ِبرچی میں ایک خودکش حملہ آورنے مسجد کے اندر خود کو دھماکے سے اڑادیا جس سےانتالیس افراد جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے وقت مسجد میں بڑی تعداد میں نمازی موجودتھے۔
صوبہ غور میں بھی ایک مسجد کےقریب خودکش دھماکے میں تینتیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونےوالوں اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔