افغان صوبہ ہرات میں مسجد کے قریب دھماکہ
افغانستان کے صوبے ہرات میں مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں پچا س افراد جاں بحق اورچونسٹھ زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نے خود کو جوادیہ مسجد کے دروازے کے قریب دھماکے سے اڑادیا جبکہ دوسرےحملہ آور نے دھماکے کےبعد مسجد کے اندر نمازیوں پر فائرنگ کی ۔ ۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازِمغرب ادا کی جارہی تھی۔۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ۔