• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

الیکشن ٹرائبیونل کا فیصلہ ملک کی انتخابی تاریخ کا انوکھا فیصلہ اوراس گیم کا حصہ ہے جو جج سے بڑھ کرکسی اورجگھ سے کھیلا جا رہا ہے ،شیخ وقاص اکرم

جعفریہ پریس – تکفیری گروہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کو الیکشن ٹرائبیونل کی طرف سے انتخابات میں کامیاب قرار دئے جانے پر شیخ وقاص اکرم نے بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی انتخابی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ جوفیصلہ الیکشن ٹرائبیونل نے سنایا ہے ہمارے ہوش میں اس قسم کا فیصلہ آج تک نہ ٹرائبیونل اورنہ ہائی کورٹ اورنہ ہی سپریم کورٹ نے سنایا ہے-ایک کالعدم جماعت کے پریشرمیں آکرغلط فیصلہ دیا ہے، جس کی کوئی قانونی حیثیت ہے اورنہ ہی کوئی قانونی جواز بنتا ہے ،پورا ملک اس پرحیران ہے میری بڑے بڑے وکلاء سے بات ہوئی ہے کسی کو سمجھ نہیں آرہی کہ یہ ہوا کیا ہے-شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میرے والد کے خلاف درج ایف آئی آرسے تووہ خود مدعی دستبردار ہوگیا تھا لیکن لدھیانوی کے خلاف بد معاشی  ،غنڈہ گردی اور اشتعال انگیزتقاریرسمیت دہشت گردی کی 22 ایف آئی آردرج ہیں ، اگرہم نے اپنے اوپردرج ایک ایف آئی آر ڈسکلوز نہیں کی تویہ 22 درج ایف آئی آرکہاں ہیں ،مولانا تو 4 شیڈول میں ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ لینے کے بھی اہل نہیں-انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس گیم کا حصہ ہے جو جج سے بڑھ کر کسی اور جگھ سے کھیلا جا رہا ہے-