قائد ملت علامہ ساجد نقوی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈویژنل و یونٹ سطح پر اتحادو وحدت کے فروغ کے لئے چراغاں ، جشن میلاد اور دیگر محافل کا انعقاد کیا جائیگا۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر وفا عباس نے عالم اسلام جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐ کی ہستی عالم اسلام کے لئے وحدت کی علامت ہے ۔ رسول اللہ کی تعلیمات و سیرت پر عمل کرکے دنیا میں امن و آشتی اور وحدت و اتحاد کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔جے ایس او پاکستان امام خمینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ۱۲ تا ۱۷ ربیع الاول ہفتۂ وحدت کے عنوان سے منائے گی۔ اس حوالے سے قائد ملت علامہ ساجد نقوی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈویژنل و یونٹ سطح پر اتحادو وحدت کے فروغ کے لئے چراغاں ، جشن میلاد، ریلیوں اور دیگر محافل کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے جے ایس او کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ جشن ولادت کے کی مناسبت سے اہلسنت برداران کی ریلیوں کے دوران تعارفی کیمپ اور سبیلیں لگائیں۔اس کے ساتھ ساتھ اہلسنت تنظیموں کے ساتھ مل کر پروگرامات بھی ترتیب دئے جائیں تاکہ ملک میں اتحاد ووحدت کی فضا کو مزید فروغ دیا جاسکے۔