امریکی شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان شدت اختیار کرگیا
امریکی شمالی ریاستوں میں برفانی طوفان شدت اختیارکر گیا ۔! ریاست وسکونسن،ایلی نائے، شکاگو، اور نیویارک میں مسلسل برفباری کے نتیجے میں سڑکیں برف سے ڈھکی نظر آ رہی ہیں۔ حکام کی جانب سے بعض متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انتظامیہ بھاری مشینری کی مدد سے راستے کلیئر کرانے میں مصروف ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مغربی امریکا میں بھی آئندہ ہفتے تک برفانی طوفان کی پیش گوئی کر دی