سانحہ درگاہ لال شہباز قلندر کی 8 ویں برسی کے اجتماع سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا
شیعہ علماء وکونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ان کے کابینہ تنظیمی کارکنان اور اجتماع میں شریک عوام کا شکریہ ادا کیا اور اور شہدائے سیہون شریف کو خراج تحسین پیش کیا
مرکزی سیکرٹری جنرل نے خطاب میں کہا کہ راہ حسینی پر چلنے کے لیے شہدائے ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے لحاظہ ہم قربانی دیں گے مگر اپنے حقوق اور تشیع کی حفاظت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، تیار رہیں پاراچنار مظلوم ہے۔ شہداء کے خاندانوں نے بلند حمتی اور محکم جذبات کو معاشرے میں منتقل کیا ہے ایسے جذبے اور پختہ عزم ملت کی تعمیر و ترقی کا سبب بنتے ہیں اسی جذبے کے ساتھ کارواں رواں دواں ہے اور رہے گا۔ آخر میں ملک و ملت سلامتی کی اجتماعی دعا بھی فرمائی گئی۔