تازه خبریں

برسی شہدائے سیہون شریف کے اجتماع سے قائد ملت جعفریہ کا ٹیلیفونک خطاب

برسی شہدائے سیہون شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے قراردادیں پیش

9فروری 2025 بروز اتوار گولڈن گیٹ درگاه حضرت لعل شہباز قلندر سیہون شریف سندھ 1 آج کا یہ عظیم الشان اجتماع بانى اتحاد بين المسلمين قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی غیر متزلزل قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور ان کے ہر حکم پر لبیک کہنے کا اعلان کرتا ہے۔ -2 یہ عظیم الشان اجتماع درگاه حضرت لعل شہباز قلندر دھماکہ ، حاجن شاه ماژی درگاه، شکارپور جامعہ مسجد، جیکب آباد عاشور کے جلوس، کراچی میں عاشورہ اور چہلم کے جلوس دھماکے سمیت دیگر جلوسوں پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے اور شہید علامہ حسن ترابی، شہید علامہ الطاف الحسینی، شهید قیصر ،چغتائی شهید جاوید حیدر شاہ اور شہید شفقت ہاڑو سمیت تمام ماتمی و
نمازی شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان سانحات اور دہشت گردانہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ 3 آج کا یہ اجتماع مظلوم فلسطینیوں ، لبنانیوں اور یمنیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین، غزه ، لبنان ، یمن اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس ظلم کو
روکا جائے ۔
یہ اجتماع پاکستان کے سرحدی خطے پارا چنار میں گزشتہ کئی ماہ سے پیش والے ناگوار واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور بگن میں معاہدے کو پس پشت ڈال کر کھلم کھلا دہشت گردانہ واقعات اور قتل و غارتگری پر حکومتی اور انتظامی رٹ پر سوالیہ نشان لگاتا ہے جس سے خود انتظامیہ تک محفوظ نہیں۔ لہذا یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ دہشگردوں کے خلاف آپریشن کر کے خطے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔ اور پارا چنار میں ادویات اور دیگر اشیائے زندگی باہم پہنچانے سمیت پارا چنار کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بحال کرنے کے لیے راستوں کو محفوظ بنا کر جلد از جلد راستہ کھولا جائے۔
سنده بهر
5 عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نواسہ رسول کی عظیم قربانی کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے جو اہل اسلام کا مذہبی و آئینی اور بنیادی حق ہے اور ہماری شہری آزادی کا مسئلہ ہے لہذا عزاداری پر کسی بھی قسم کی قدغن قابل قبول نہیں ہے یہ اجتماع انتظامیہ کی جانب سے بالخصوص ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے گاؤں قصبو میں جلوس عزاء میں بلاجواز رکاوٹ ، سکھر کندھرا میں مسجد اور امام بارگاہ کا مسئلہ، خیرپور میرس میں متعدد مقامات پر سبیلوں ، جلوسوں میں رکاوٹ اور صوبہ کے دیگر علاقوں میں جلوس عزا، مجالس عزاء سبيل امام حسین، مساجد و امام بارگاہوں کی تعمیراتی کاموں میں بلاجواز رکاوٹ ڈالنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے
حکومت سے بھرپور مطالبہ کرتا ہے کہ آئندہ ایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے۔ – 6 یہ اجتماع سندھ بھر میں ایام عزاء محرم الحرام اور صفر المظفر میں تکفیری گروہ کی شرپسندانہ ریلیوں اور جلسوں میں مذہبی ہم آهنگی کو ثبوتاژ کرنے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ علاوہ ازیں بعض انتہا پسند گروہ کی جانب سے تقاریر میں مغلظات اور تکفیری نعرے لگانے والے شرپسندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی۔

یہ اجتماع سندھ کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور لوٹ مار کے جاری سلسلہ کی پر زور مذمت کرتا ہے اور آج اس ولی کے مزار سے حکومت و انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سندھ دھرتی کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے چوروں ، ڈکیتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔
8 یہ عظیم اجتماع ملکی معاشی حالت کے باعث مہنگائی سے دوچار غریب طبقے کی بجلی گیس کے بلوں اور ٹیکسز عائد کرنے کو غریب کش پالیسی قرار دیتا ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں
سے بھرپور مطالبہ کرتا ہے کہ مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو مکمل ریلیف دیا جائے۔ و گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ اس خطے کو آئینی حقوق سے محروم
رکھا گیا
یہ اجتماع بھرپور مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حق دیتے ہوئے پاکستان کا پانچواں صوبہ قرار دیا جائے ۔
10 تمام صوبوں کے حقوق متعین ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے چھ کینال کو سندھ کی حق تلفی سمجھتے ہیں جس سے صوبہ سندھ کی بڑی تعداد میں زمینیں بے آب ہو جائیں گی لہذا یہ اجتماع حکومت کے اس اقدام کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی اسے قبول کرتا ہے اجتماع کا مطالبہ ہے کہ فوری اس اقدام کو روکا جائے