• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار

آلودگی کے حوالے سے برطانوی ادارے لینسٹ میڈیکل جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آبی، فضائی اور ماحولیاتی آلودگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دنیا بھر ہونے والی جنگوں، غذائی قلت اور گندے پانی سے سالانہ ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں۔ 2015 میں دنیا بھر میں 90 لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کے باعث ہلاک ہوئے۔

آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جہاں صرف 2015 میں 25 لاکھ افراد آلودہ ماحول کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ بھارتی فضاؤں میں زہریلی مادوں نے ہر چوتھے شہری کو متاثر کیا ہے۔

آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں چین دوسرے نمبر ہے جہاں 2015 میں 18لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے قبل ازوقت زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں بنگلادیش ،شمالی کوریا،جنوبی سوڈان،ہیٹی،افریقی ریجن اور جنوبی ایشیائی ممالک شامل ہیں۔