تازه خبریں

شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی 28ویں برسی پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام

شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی 28ویں برسی پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

اسلام آباد/راولپنڈی، 28 ستمبر 2026ء: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 28 ستمبر 1999ء کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک مایہ ناز سپوت، ممتاز قانون دان اور سیاسی و سماجی شخصیت خورشید انور ایڈووکیٹ کی اپنی دختر کے ہمراہ جام شہادت نوش کئے جانے پر ان کی 28ویں برسی کے موقع پر کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا۔ ایسے معتدل مزاج، مخلص اور محب وطن رہنما کا خون ناحق ارباب اقتدار کی گردنوں پر قرض ہے، تشیع کی پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ دور حاضر میں اسلامیان پاکستان کو اتحاد و وحدت کی جس قدر ضرورت ہے، اس سے پہلے کبھی نہ تھی، لہٰذا ہمیں باہمی اتحاد اور داخلی وحدت کو قائم رکھنے کے لئے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔

آخر میں علامہ ساجد نقوی نے شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خانوادوں سے دلی ہمدردی ظاہر کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔