بھارت کا ڈرون چین کی فضائی حدود میں گرکر تباہ
چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کا ایک ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہو گیاہے ۔
واقعہ حالیہ دنوں پیش آیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کس مقام پر گر کر تباہ ہوا۔ بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت نے چین کی سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے اور چین اس معاملے پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتا ہے۔ اس حوالے سے انڈیا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا ۔