• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

تشکیل شہید عارف حسین الحسینی اصفہان کا سہ ماہی اجلاس عمومی

جعفریہ پریس ۔ تشکیل شہید عارف حسین الحسینی اصفہان  کا  سہ ماہی اجلاس عمومی بروز جمعرات مدرسہ حکیمیہ اصفہان میں منعقد کیا گیا جس میں  اراکین تشکل کی جانب سے بھرپور شرکت دکھائی دی ۔ سہ ماہی اجلاس عمومی کا مقصد  گذشتہ تین مہینوں کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا ۔
اجلاس عمومی  کا آغاز مسؤل تشکل  برادر نذر عباس ثاقب نے اپنے خطاب سے کیا ۔ برادر عباس ثاقب کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ تشکل شہید عارف حسینی  اپنی منزل کی جانب گامزن ہے  ہم نے پہلے مرحلہ میں ہی کوشش کی کہ اس انجمن کو کسی کے مالی سہارہ کی ضرورت نہ ہو اور ہم اس جہاد میں کامیاب ہوئے ہیں جس کی واضع مثال  برادران کے تعاون سے تمام پروگرامات کا کامیاب انعقاد کرایا جانا ہے
مسؤل تشکل  کا کہنا تھا کہ  کچھ افراد کا کہنا ہے کہ رکنیت فارم پر موجود قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ساتھ نظریاتی وابستگی کے اظہار پر تحفظات ہیں  جس کا جواب یہ ہے کہ تشکل شہید عارف حسینی نظریہ قیادت کے ساتھ منسلک انجمن ہے  اور اسی نظریہ کے ساتھ  تمام تر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے وابستہ رہے گی ۔
سہ ماہی اجلاس عمومی سے کابینہ کے تمام افراد نے  اپنے اپنے شعبہ کی سہ ماہی کاردگی رپورٹ پیش کی ۔ اجلاس  اپنے دامن میں کئی خصوصیات  رکھتا تھا  خصوصا اراکین تشکل کا  مسؤلین پر  تنقیدی اور سوالاتی حملہ اپنی مثال آپ تھا ۔ معاشرہ میں موجود عام طور پر تنظیموں میں  تنقید برای تنقید کا وائرس  پایا جاتا ہے  جبکہ  تشکل شہید عارف حسینی کے اس اجلاس میں تنقید برای اصلاح کا دامن وسیع نظر آیا  اور برادران کا اس انجمن کے ساتھ تعلق خالص اور ہمدردانہ تھا ۔
اجلاس عمومی میں  اگلے چند مہینوں کی مصروفیات پر بھی بات چیت کی گئ اور کئ ایک اہم فیصلے کئے گئے اور اجلاس کا اختتام  دعا کے ساتھ کیا گیا ۔