• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

تعلیم آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پڑھا لکھا نوجوان ہی ملک و قوم کے لیے کار آمد ثابت ہو سکتا ہے ; قائد ملت جعفریہ

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان سید الطاف عباس شاہ صاحب کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قائد ملت جعفریہ نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم یافتہ افراد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ قوموں کی ترقی کا دارومدار اس قوم میں شرح خواندگی پر ہے ۔ جس قدر شرح خواندگی زیادہ ہو گی اسی قدر قوم ترقی کرے گی۔
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ آپ نوجوانوں کی ترجیح آپ کی تعلیم ہونی چاہیے۔ ایک پڑھا لکھا جوان ہی ملک و قوم کی صحیح خدمت کر سکتا ہے۔ تعلیم و تربیت کے بغیر کوئی بھی انسان معاشرے کے لیے کار آمد نہیں بن سکتا۔ وہ معاشرے کے لیے ایک بوجھ کی حیثیت رکھتا ہے۔
سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ہم قائد ملت جعفریہ کے بازو ہیں اور قائد محترم کی طرف آنے والی ہر مصیبت کو روکیں گے۔
قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اور قائد محترم سے اہم امور پر رہنمائی لی۔