• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کی اپیل

جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ”ہفتہ وحدت“ کے طور پر منایا جائے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ”ہفتہ وحدت“ کے طور پر منایا جائے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

پیغمبر اکرم کی سیرت وتعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

امت مسلمہ سینکڑوں مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے جزوی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے۔

راولپنڈی/ اسلام آباد۔ 8 اکتوبر 2022 ء( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ منجی بشیریت‘ خاتم النبین‘ رحمت اللعالمین‘ ہادی برحق حضور اکرم کا اسوہ رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہے‘ جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے‘ گروہ بندی‘ لاقانونیت‘ فرقہ واریت‘ بدامنی اور انتشار کا خاتمہ بھی پیغمبر اسلام کی سیرت وتعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ سینکڑوں مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے فروعی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے اور حکم قرآنی اور سیرت رسول اکرم کا تقاضا ہے کہ امت محمدی کی وحدت اور اتحاد کے لئے کام کیا جائے اور موجودہ پرفتن دور اور سنگین حالات میں رحمت اللعالمین کی سیرت و کردار سے درس لیتے ہوئے باہمی اختلافات اور فروعی وجزوی مسائل کے حل کے لئے امن ، محبت، رواداری، تحمل اور برداشت کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ امت مسلمہ میں بلاتفریق مسلک و مکتب اختلافات کے خاتمے، امن و آشتی کے فروغ کا راستہ اپناکر ہم خالق کائنات ، پیغمبر گرامی کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔علامہ ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ 57 اسلامی ممالک میں سے وطن عزیز پاکستان کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں ہم نے تمام مسلمہ اسلامی مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے تنظیمی شکل میں اتحاد کا فورم تشکیل دیا اس کی حمایت کی جائے تاکہ ملت مسلمہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے انسانیت دشمن عناصر پر واضح کیا جائے کہ وہ امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

May be an image of 1 person and text